الیاس گل کی قیادت میں کیٹل کالونی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا شاندار کارنر میٹنگ

 

الیاس گل کی قیادت میں کیٹل کالونی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا شاندار کارنر میٹنگ

پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے صدر محترم مشتاق مٹو صاحب اور ایم پی اے سندھ محترمہ رومہ مشتاق مٹو صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر کیٹل کالونی میں ایک شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ملیر کے کوآرڈینیٹر ایم پی اے سندھ الیاس گل، سنئیر نائب صدر ڈسٹرکٹ ملیر منارٹی ونگ منہگا خادم صاحب، سنئیر ورکر سہیل بھٹی صاحب، مشیر بھائی آشر نعیم، بھائی انور عنایت، واجد پرویز، سیلم شاہ سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

 

علاقے کی عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی محبت اور اعتماد کا اظہار کیا۔ میٹنگ کے دوران عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبے اور کمیونٹی کے روشن مستقبل کے لیے اہم لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور اتحاد کی اپنی شاندار روایت کو آگے بڑھاتی رہے گی۔ عوام نے جوش و خروش کے ساتھ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔

جیے بھٹو — جیے عوام